جرگے نے متاثرین ضرب عضب کی بحالی کا مطالبہ کردیا

جرگے نے متاثرین ضرب عضب کی بحالی کا مطالبہ کردیا
جرگے نے متاثرین ضرب عضب کی بحالی کا مطالبہ کردیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) محسود قبائل کے عمائدین اور متاثرین ضرب عضب نے جلد ازجلد بحالی کامطالبہ کردیااور آئندہ جرگہ 15اکتوبر کو کوہاٹ میں منعقدکرنے کافیصلہ کیاگیا۔

 ناران باغ پشاور میں محسود قبائل کے عمائدین ، بیوروکریٹس اور متاثرین کا جرگہ ہواجس دوران آپریشن اور متاثرین کی بحالی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ قبائلی عمائدین نے شمالی وزیرستان کا 90فیصد علاقہ کلیئرہونے پر اطمینان کا اظہارکیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق رکن جرگہ کریم محسود کاکہناتھاکہ ملک کی بقاءکے لیے سب سے زیادہ قربانیاں محسود قبائل نے دی ہیں ، کئی بار گھر بارچھوڑنے پر مجبور ہوئے لیکن حکومت کی جانب سے کبھی دادرسی نہیں کی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق جرگہ نے مطالبہ کیاہے کہ کلیئرہونیوالے علاقوں کے متاثرین کے واپس جانے دیا جائے اور کوہاٹ میں آئندہ جرگے کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے ۔۔

مزید : دفاع وطن