ملالہ کےلئے نوبیل انعام، آبائی علاقے میں جشن منا یا گیا
پشاور (ویب ڈیسک)ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام دیئے جانے پر ان کے آبائی علاقے میں بھی خوشیاں منائی گئیں اور کیک کاٹے گئے۔ذرائع کے مطابق اس خوشی کی خبر سنتے ہی علاقے کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے یہ خوشی اجتماعی طور پر منائی۔ سکول ٹیچر محبوب خان نے کہا کہ ملالہ ہونہار طالبہ تھی، اس نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے۔ علاقے کے لوگوں نے کہا کہ ملالہ کو امن کا نوبل انعام ملنا دنیا بھر کے انتہا پسندوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ابھی ایسے لوگ موجود ہیں جو جان کی پروا کئے بغیر امن کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ سکول کی طالبات نے ملالہ کے لیے دعا بھی کی۔