انگلش سپر ماڈل ملالہ یوسفزئی کو ”ملیریا“ لکھ بیٹھیں
لندن (ویب ڈیسک)انگلش سپر ماڈل ناﺅمی کیمبل انجانے میں اس وقت ملیریا کے خلاف مہم چلا بیٹھیں جب وہ نوبل انعام جیتنے والی کم عمر ترین پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ”ملیریا“ لکھ بیٹھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی مشہور و معروف ماڈل امن کا نوبل انعام جیتنے پر ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دینا چاہتی تھیں لیکن غلطی سے ملالہ کی جگہ ”’ملیریا“ لکھ بیٹھیں۔ کیمبل نے یہ پیغام انسٹا گرام پر لکھا تھا لیکن یہ اس کے ساتھ ساتھ خود بخود ان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی شیئر ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے فوری طور پر اس غلطی کو محسوس کر لیا جہاں کیمبل کی ٹوئٹ کے بعد برطانیہ میں ”ملیریا“ ٹرینڈ بن گیا۔