سبھاش چندر بوس کی فوج کے کیپٹن چل بسے
کراچی (ویب ڈیسک) آزادی کے مجاہد اور آزادی ہند فوج کے کیپٹن عباس علی 92 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، انہوںنے علی گڑھ کے جواہرلال نہرو میڈیکل کالج میں آخری سانس لی۔ عباس علی کے صاحبزادے کے مطابق انہیں سنیچر کے شام مغرب کی نماز کے بعد سپردخاک کر دیاگیا ہے ۔ کیپٹن عباس علی کی پیدائش 1922ءمیں ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں ہوئی تھی۔ 1939ءمیں عباس علی برطانوی فوج میں شامل ہوئے لیکن 1945ءمیں سبھاش چندر بوس کے کہنے پر انہوں نے برطانوی فوج چھوڑ کر آزاد ہند فوج میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ بعد ازاں انہیں گرفتار کرنے کے بعد انکا کورٹ مارشل کرکے موت کی سزا سنائی گئی ۔ 1947ءمیں بھارت کے آزاد ہونے کی وجہ سے ان کی سزا پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور انہیں رہا کردیا گیا۔