تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کر لیا ،آفریدی کپتانی کریں گے

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کر لیا ،آفریدی ...
تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کر لیا ،آفریدی کپتانی کریں گے

  

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نیکا فیصلہ کیا ہے ،پاکستان نے مصباح الحق کو آرام کرواکر کپتانی شاہد آفریدی کو سونپ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فاسٹ باﺅلر مچل جانسن اور سپنر نیتھن لائن کی جگہ مچل سٹارک اور فلپ ہیوگز کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیا ں کی گئی ہیں اور مصباح الحق ، وہاب ریاض ،رضا حسن اور عمر اکمل کی جگہ عمر امین ، صہیب مقصود،سہیل تنویر اور انور علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

مزید : کھیل