تحریک انصاف ملتان کے صدرنے تحقیقاتی ٹیم کے روبروپیش ہونے سے انکار کردیا

تحریک انصاف ملتان کے صدرنے تحقیقاتی ٹیم کے روبروپیش ہونے سے انکار کردیا
تحریک انصاف ملتان کے صدرنے تحقیقاتی ٹیم کے روبروپیش ہونے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف ملتان کے صدر نے سانحہ قاسم باغ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ عدالتی کمیشن بنایا جائے، انہوں نے سانحہ ملتان کو قدرتی سانحہ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ قاسم باغ کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو مشکلات کا سامنا ہے اور تحریک انصاف ملتان کے صدر اعجاز جنجوعہ نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔اعجازجنجوعہ نے سانحہ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کے گیٹ کھولنے کا کام ان کا نہیں، انتظامیہ کا تھا۔ملتان واقعے کو قدرتی سانحہ قرار دیتے ہوئے اعجاز جنجوعہ کا کہنا تھا کہ اس پر صرف افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ لوگوں کو جلسہ گاہ لانے اور واپس پہنچانے کی ذمہ داری تھی جو احسن طریقے سے نبھائی گئی۔

مزید :

ملتان -