سانحہ ملتان ، میپکو اہلکارٹرانسفارمر اٹھا کر لے گئے تھے : چوکیدار کا انکشاف

سانحہ ملتان ، میپکو اہلکارٹرانسفارمر اٹھا کر لے گئے تھے : چوکیدار کا انکشاف
سانحہ ملتان ، میپکو اہلکارٹرانسفارمر اٹھا کر لے گئے تھے : چوکیدار کا انکشاف

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ملتان کے حوالے سے ایک چوکیدار نے انکشاف کیا ہے کہ میپکو اہل کار عمران خان کی تقریر ختم ہونے کی فوری بعد ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے تھے جس سے بھگدڑ مچی ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے قاسم باغ سامنے بنے ایک اور باغ کے چوکیدار محمد صدیق کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تقریر ختم ہونے کے فوری بعد ساڑھے سات بجے سے پونے آٹھ بجے کے دوران میپکو اہل کار اس کے سامنے ٹراسفارمر اتار کر لے گئے جس کی وجہ سے سٹیڈیم کے باہر اندھیرا چھا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اچانک اندھیرا چاہنے کی وجہ سے پولیس بے بس دکھائی دے رہی تھی اور اہل کاروں نے کونوں کھدروں میں چھپ کر اپنی جانیں بچا ئیں ۔

مزید : ملتان /اہم خبریں