وزیر اعظم نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں سانحہ ملتان سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ واقعے کی شفاف اور تیز ترین تحقیقات کر کے عوام کی سامنے پیش کی جائیں اور ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے۔