پالپا اور انتظامیہ میں معاملات طے، فضائی آپریشن بحال

پالپا اور انتظامیہ میں معاملات طے، فضائی آپریشن بحال
پالپا اور انتظامیہ میں معاملات طے، فضائی آپریشن بحال

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پائلٹوں کی تنظیم ’پالپا‘ اور سول ایوی ایشن انتظامیہ میں بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت متاثرہ پائلٹوں کو 50فیصد بقایا جات اسی ماہ کے دوران تین اقساط میں ادا کر دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے نے اس معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے ہیں جبکہ پائلٹوں کو ادائیگیاں  13، 18اور   31 اکتوبر کو کی جائیں گی۔ اس معاہدے کے بعد ملک بھر میں پائلٹوں کے احتجاج کی وجہ سے متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں