ون ڈے سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کو ’وائٹ واش‘ کر دیا

ون ڈے سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کو ’وائٹ واش‘ کر دیا
ون ڈے سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کو ’وائٹ واش‘ کر دیا

  

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 1 رن سے شکست دے دی کر تین میچوں کی یہ سیریز 3-0سے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستانی ٹیم نے 232 رنز کا مقررہ ہدف حاصل کرتے ہوئے 230 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی طرف سے  اسد شفیق 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احمد شہزاد 26، سرفراز احمد 32, فواد عالم صفر، صہیب مقصود 34, عمر امین 19, شاہد آفریدی 6, انور علی 14, سہیل تنویر 10 اور محمد عرفان صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری طرف آسٹریلیا کی طرف سے رچرڈ سن، فالکنر، میکس ویل اور ڈوھرٹے نے 2, 2 جبکہ سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  50 اوورز کے اختتام تک231   رنز بنا ئے، اسمتھ 76 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو  اس کے کھلاڑی فنچ 18، وارنر 56، بیلے صفر، میکس ویل 20، ہگیس 5 , اسمتھ 77 ، سٹارک 5 , فالکنر 33اور ہیڈن 2رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ رچرڈ سن اور ڈھورٹےناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب پاکستان کی طرف سے کپتان  سہیل تنویر نے3, کپتان شاہد آفریدی نے 2 جبکہ محمد عرفان اور انور علی نے 1 ،1کھلاڑی کا شکار کیا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں