مصباح الحق کو 2015 تک کپتان بنایا , آرام کرنا ان کا فیصلہ تھا: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

مصباح الحق کو 2015 تک کپتان بنایا , آرام کرنا ان کا فیصلہ تھا: چیئرمین پاکستان ...
مصباح الحق کو 2015 تک کپتان بنایا , آرام کرنا ان کا فیصلہ تھا: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ ہم نے تمام انتظامیہ کی مشاور ت کے بعد مصباح الحق کو2015  ورلڈ کپ تک ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا ہے اور یہ وہ آج بھی کپتان کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ آج کے میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ انہوں نے خود ہی کیا، اس ضمن میں ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا، آفریدی کو صرف ایک میچ کے لئے کپتان بنایا گیا  تاہم کپتانی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مصباح الحق ہی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اپنی فارم سے مایوس ہوئے ہیں تاہم وہ اس کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل