تحقیق کے چکر میں دنیا کا سب سے پرانا جانور جان سے گیا

تحقیق کے چکر میں دنیا کا سب سے پرانا جانور جان سے گیا
تحقیق کے چکر میں دنیا کا سب سے پرانا جانور جان سے گیا

  

نیو یارک (نیوز ڈیسک) منگ نامی ایک سمندری گھونگا جس کے بارے میں پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ دائرہ قطب شمالی کی402 سال پرانی نسل ہے لیکن سائنس دانوں نے اسے2006ءمیں سطح سمندر میں دیکھا اور اب ان کا مزید تجزیہ بتایا ہے کہ یہ507 سال پرانا ہے۔ محققین کو پہلے پہل منگ ملا تھا تو انہیں یہ احساس نہیں تھا کہ یہ کتنا پرانا ہے، لہٰذا انہوں نے اس کی اصل عمر کا تجزیہ کرنے کے لئے اس کے خول کو کھولا تاکہ اس کے اندر پائے جانے والے گروتھ رنگز گن سکیں اس سلسلے میں سائنس دان پال بٹلر نے بتایا کہ اس گھونگھے کا نام منگ ایک چینی خاندان کے نام پر ہے کیونکہ جب یہ پیدا ہوا تھا تو اس خاندان کی حکومت تھی، لیکن گنتی کے دوران یہ گھونگا مر گیا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کے لئے غلط طریق کار کا انتخاب کیا تھا اور ہمیں اپنی تحقیق چھاپنے کی جلدی تھی لیکن ہم اس قدیم ترین جانور کی اصل عمر بتانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس