زندگی کے راز چھپانے کا طریقہ بتا دیا

زندگی کے راز چھپانے کا طریقہ بتا دیا
زندگی کے راز چھپانے کا طریقہ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) ایڈورڈ سنوڈن کے بقول جن لوگوں کو اپنی پرائیویسی کی پروا ہے انہیں چاہئے کہ انٹرنیٹ سروسز کے مشہور صارفین مثلاً ڈراپ باکس، فیس بک اور گوگل سے دور رہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کئے گئے ایک سوال کہ ہمیں اپنی پرائیویسی کی حفاظت کے لئے کیا کرنا چاہئے؟ کے جواب میں کی ہیں۔ ایڈورڈ کا پہلا جواب حکومتی حکمت عملیوں میں تبدیلی پر تھا کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ان کے پاس ایسا کچھ نہیں جسے پوشیدہ رکھنا ضروری ہو، اس پر ایڈورڈ دلائل دیتے ہوئے کہتا ہے کہ جب آپ اس قسم کا بیان دیتے ہیں تو آپ اس ذمہ داری کے حقوق کے معنی الٹا رہے ہوتے ہیں جب آپ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس پوشیدہ رکھنے کو کچھ نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کو یہ حق حاصل نہیں ہے۔ ایڈورڈ کہتا ہے کہ لوگوں کو ذاتی سطح پر ایسی سروسز کے استعمال سے باز رہنا چاہئے جو پرائیویسی کے اصولوں کے خلاف ہوں اس سلسلے میں آپ کو ڈراپ باکس، فیس بک اور گوگل سے دور رہنا چاہئے اور ان کے متبادل خدمات مثلاً سپائیڈر اوک کا استعمال کرنا چاہئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -