داعش سے محبت، ایک اور برطانوی لڑکی دلہن بننے کے لئے شام پہنچ گئی

داعش سے محبت، ایک اور برطانوی لڑکی دلہن بننے کے لئے شام پہنچ گئی
داعش سے محبت، ایک اور برطانوی لڑکی دلہن بننے کے لئے شام پہنچ گئی

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک کی نوعمر لڑکیوں کا جنگجوﺅں کی دلہنیں بننے کا شوق زور پکڑتا جارہا ہے اور دو ہفتے قبل غائب ہونے والی 15 سالہ لڑکی کے بارے میں بھی اب اطلاعات ہیں کہ وہ شام فرار ہوچکی ہے۔ لڑکی کی خالہ سکدی علی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے جنگجو انٹرنیٹ کے ذریعے برطانوی لڑکیوں کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں اور خیال ظاہر کیا کہ غالباً اس کی بھانجی بسرا حسین بھی ان کی باتوں سے متاثر ہوکر شام جاچکی ہے۔ بسرا کی سہیلیوں کا فیس بک کے ذریعے اس سے رابطہ ہوا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی زندگی میں بہت خوش ہے جبکہ اس نے یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ وہ کہاں ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک 17 سالہ برطانوی لڑکی سے ملنے کے بعد ترکی کے راستہ شام چلی گئی۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک کی درجنوں نوعمر لڑکیوں کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ وہ جنگجوﺅں کی دلہنیں بننے کیلئے شام پہنچ چکی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی