گمشدہ ملائیشین طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کا ڈھانچہ بھی مل گیا لیکن اس مرتبہ کس ملک سے خبر آئی؟ حیران کن جواب

گمشدہ ملائیشین طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کا ڈھانچہ بھی مل گیا لیکن اس مرتبہ کس ...
گمشدہ ملائیشین طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کا ڈھانچہ بھی مل گیا لیکن اس مرتبہ کس ملک سے خبر آئی؟ حیران کن جواب

  

منیلا (نیوز ڈیسک) ملائیشیا کی لاپتہ ہونے والی پرواز MH370 کی تلاش ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جاری ہے اور اس دوران کبھی آسٹریلیا کے ساحلوں کے قریب اور کبھی بحیرہ ہند میں اس کا ملبہ ڈھونڈ لئے جانے کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ اب اسی طرح کا ایک دعویٰ فلپائن سے سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ناصرف لاپتہ طیارے کا کچھ ملبہ دریافت ہوا ہے بلکہ اس کے پائلٹ کا ڈھانچہ بھی مل گیا ہے۔

سبحان اللہ! اسلام مخالف مظاہرے کیلئے آنے والی خاتون مسلمانوں کو گلے لگانے پر مجبور ہو گئی، جان کر آپ کا ایمان بھی مزید پختہ ہو جائے گا

اخبار ”دی سٹار آن لائن“ کے مطابق فلپائنی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ ایک 46 سالہ شخص نے کیا جس کا کہنا ہے کہ اس نے سگبے آئی لینڈ کے قریب ملبہ دیکھا ہے۔ ملبہ ڈھونڈنے کا دعویٰ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ علاقے میں شکار کررہا تھا کہ اسے بڑے بڑے دھاتی ٹکڑے نظر آئے اور اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب وہ ملبے کے قریب گیا تو پائلٹ کی سیٹ پر اس کا ڈھانچہ بھی دیکھا، جو سیٹ کے ساتھ بیلٹ سے بندھا ہو تھا۔

کیا لیموں سے فون چارج کیا جا سکتا ہے؟ مسلسل چارجنگ سے موبائل کی بیٹری خراب ہو جاتی ہے؟ وہ تمام حقائق جو آپ جاننا چاہتے ہیں

ملائیشین حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی ان دعوﺅں کی تصدیق نہیںہوسکی اور پولیس بتائی گئی جگہ سے معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کا آغاز کرچکی ہے۔ ملائیشین ائیرلائن کی پرواز MH370 گزشتہ سال مارچ میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی اور اس حادثے میں 239 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -