پی ٹی سی ایل نے 2017 ء کے پہلے نو ماہ میں 6.5 بلین روپے کا منافع حاصل کیا

پی ٹی سی ایل نے 2017 ء کے پہلے نو ماہ میں 6.5 بلین روپے کا منافع حاصل کیا

اسلام آباد (پ ر) : پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے اسلام آباد میں مورخہ 11 اکتوبر 2017 ء کو منعقدہ ایک اجلاس میں مورخہ 30 ستمبر 2017 ء کو ختم ہونے والے سال 2017 ء کے پہلے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔پی ٹی سی ایل نے سال 2017 ء کے پہلے نو ماہ کے دوران 52.8 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی۔ پی ٹی سی ایل کی فکسڈ براڈ بینڈ سروس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا، جس نے گزشتہ سال اسی مدت میں رہنے والی 4 فیصد آمدنی کے مقابلے میں 2017 ء کی تیسری سہ ماہی (Q3) میں آمدنی میں 6 فیصد اضافہ کیا۔

بالکل یہی چارجی / LTE کے ساتھ ہوا جس کی آمدنی Q3 میں 20 فیصد رہی جب کہ گزشتہ برس پہلے نو ماہ میں یہی 7 فیصد رہی تھی۔ اسی طرح کارپوریٹ اور انٹر نیشنل آمدنی بھی بالترتیب 7 فیصد اور 11 فیصد سالانہ بنیادوں پر بڑھی ۔ پی ٹی سی ایل کی آمدنی نو ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں مجموعی طور پر 3 فیصد کم ہوئی ہے، جس کی وجہ وائس اور EVO کی آمدنی میں کمی ہے، جو دیگر شعبوں میں بڑھنے والی آمدنی کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

پی ٹی سی ایل نے بعد از ٹیکس منافع 6.5 بلین روپے پوسٹ کیا ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے، جس کی بنیادی وجہ مالیات میں کمی اور کم مالی آمدنی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے 100 فیصد ماتحت ادارے یو بینک (UBank) نے گروپ کی Bottom Line میں مثبت کردار ادا کیا۔ گروپ کے خالص منافع میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو بعض قانونی مسائل کو کامیابی سے حل کرنے اور یو فون کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہوا ہے۔

تبدیلی کے اس سفر کوجاری رکھتے ہوئے، پی ٹی سی ایل نے آخری سہ ماہی میں مزید ایکس چینجز کو کامیابی سے اپ گریڈ کیا ہے، اور مزید صارفین کو اپنی ڈیٹا سروسز کے دائرے میں لایا ہے تاکہ وہ تیز رفتار اور قابلِ اعتماد انٹر نیٹ سروس سے لطف اندوز ہوسکیں۔جیسا کہ معیاری مواد کی طلب مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے، تو پی ٹی سی ایل اس طلب کو پورا کرنے کے لئے اعلیٰ قسم کا مقامی و بین الاقوامی تفریحی مواد ڈیٹا پیکیج براڈ بینڈ کے صارفین کو iflix کے ساتھ شراکت داری کرکے فراہم کررہا ہے۔ چارجی / LTE سروسز آزاد جموں و کشمیر میں مسلسل ترقی کررہی ہے ، جس کی خدمات کو اب خیبر پختون خواہ اور بلوچستان تک توسیع دے دی گئی ہے۔ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ جیسے بڑے شہروں کے صارفین تو ہماری 4G LTE سے پہلے ہی محظوظ ہورہے ہیں۔ آئی بی ایم کلاؤڈ نے کارپوریٹ سیکٹر میں اچھی ترقی دکھائی ہے۔ایشیا ،افریقہ ، یورپ (AAE-1) اب پی ٹی سی ایل کے زیر آب بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے اور ملک کی بڑھتی ہوئی انٹر نیٹ بینڈ وڈتھ کی ضروریات کو بھی پورا کررہا ہے۔

*** اختتام***

مزید : کامرس


loading...