سی پیک کے تحت تجارت کلئے ٹراسپورٹرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ ، رولز تیاکر لیے گئے

سی پیک کے تحت تجارت کلئے ٹراسپورٹرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ ، رولز تیاکر لیے ...

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سی پیک کے تحت پاکستان کے راستے خطے کے دیگر ممالک کو اشیا کی ترسیل کے لیے ملکی و غیر ملکی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا میکنزم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے مجوزہ میکنزم اور رولز کے مسودے تیار کرلیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ میکنزم اور رولز کے مسودے کے تحت وزارت مواصلات کی اجازت اور ان رولمنٹ کے بغیر ملکی و غیر ملکی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سی پیک کے تحت اشیا کی کراس بارڈر ترسیل کی اجازت نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ رولز کے ابتدائی مسودے کچھ عرصے قبل تیار کرکے صوبوں کو اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت و آراء کے لیے بھجوائے گئے تھے جس میں سے متعدد اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے فیڈ بیڈ دیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ متوقع اجلاس میں ان مسودوں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔وزارت مواصلات کی جانب سے تیار کیے جانے والے مجوزہ میکنزم اور رولز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے آپریشنل ہونے پر کسی بھی ملکی و غیر ملکی ٹرانسپورٹ کمپنی کو وزارت مواصلات سے ان رولمنٹ کرائے بغیر اوراجازت حاصل کیے بغیر کراس بار ڈ ر اشیا کی ترسیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اور ملکی و غیر ملکی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سی پیک کے تحت اشیا کی کراس بارڈر ترسیل کی آپریشنل سرگرمیوں کی اجازت دینے کے لیے وزارت مواصلات کو در خو ا ست دینا ہوگی

جس کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔۔#/s#

مزید : کامرس


loading...