ویون لمیٹڈنے پاکستان میں انٹرنیٹ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

ویون لمیٹڈنے پاکستان میں انٹرنیٹ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

لاہور( پ )VEON Limited نے اپنے پہلے ٹیلکو پارٹنر ،جاز ،کے تعاون سے پاکستان کا انتہائی جدیدانٹرنیٹ پلیٹ فارم VEON متعارف کرا دیا۔ یہ پلیٹ فارم ملک میں ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ اورپاکستانیوں کے کمیونیکیشن کے طریقہ کار کویکسربدل کر رکھ دے گا۔VEON نامی اس پلیٹ فارم کی رونمائی ایک پریس کانفرنس میں کی گئی جس میں میڈیا کے نمائندوں اور بلاگرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایونٹ کی خاص بات ایک "experience zone" بھی تھا جہاں رپورٹرز اور بلاگرز نے VEONکا پوری طرح سے تجربہ حاصل کیا ۔پاکستان میں VEONمتعارف کرانے کا مقصد سبسکرائبرز کومختلف قسم کی سروسزپیش کر کے ملک میں پرسنل انٹرنیٹ کے استعمال کو مکمل طور پر از سر نو مرتب کرنا ہے۔ VEONکے ساتھ یہ پارٹنرشپ پاکستان کی صف اول کی ٹیلی کام کمپنی، جاز کے اُس ویژن کے مطابق ہے۔

جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

ملک میں VEONکا تعارف کنکٹویٹی کے نئے دور کا آغاز ہے جوسیاق و سباق کی بنیاد پر پرسنل انٹرنیٹ ایکسپیرئینس اور مواقع فراہم کرتا ہے اور انہیں بیلنس دستیاب نہ ہونے کے باوجود معلومات اور سروسز تک رسائی اوردنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ رابطہ فراہم کرتاہے۔

یہ پلیٹ فارم ملک میں ایک مکمل انٹرنیٹ ایکو سسٹم تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور اسمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ کرے گا جس سے انٹرنیٹ کے استعمال میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو گا۔

اس موقع پر جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر ابراہیم نے کہا،’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ جاز VEONکی پہلی ٹیلکو پارٹنر ہے جو مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو سپورٹ کرتی ہے۔ ہم جدید ترین ٹیکنالوجیز میں مسلسل سرمایہ کاری کرتے ہیں جو یقیناً لاکھوں افراد کی زندگی پر اثر ڈالے گا اور پاکستان کی ڈیجیٹل اکنامی کو فروغ دے گا۔‘‘

مزید : کامرس


loading...