پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو 2477 ملین روپے کا منافع حاصل

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو 2477 ملین روپے کا منافع حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ 12 سال کے مقابلہ میں مالی سال 2017ء کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے سب سے زیادہ 2477 ملین روپے کا منافع حاصل کیا ہے جبکہ مالی سال 2016ء کے دوران کمپنی کا نفع 2323 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مالی سال 2005ء سے مالی سال 2017ء کے دوران گذشتہ سال کے لئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع سب سے زیادہ رہا ہے ۔ نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کی منظوری دیتے ہوئے گذشتہ مالی سال کے لئے 18.75 روپے فی حصص آمدنی کی منظوری دی ہے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن 17.59 روپے رہی تھی۔ مالی سال 2017ء کے لئے کمپنی کے حصہ داروں کے لئے 20 فیصد فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
zuh/taa/riz 0846

مزید :

کامرس -