جاپان میں افرادی قوت کی قلت،کمپنیوں کا سٹاف کیلئے غیر روایتی طریقوں کا استعمال

جاپان میں افرادی قوت کی قلت،کمپنیوں کا سٹاف کیلئے غیر روایتی طریقوں کا ...

ٹوکیو (آن لائن)جاپانی کمپنیوں نے ملازمین کی دستیابی کیلئے کوششین تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بعض کمپنیاں سٹاف کی کمی پوری کرنے کیلئے غیر روایتی طریقے استعمال کررہی ہیں۔ بینک آف جاپان کی سہ ماہی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملازمین کی قلت کی شکایات کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 1992کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جو ملکی معیشت کیلئے خطرناک ہے۔ اگست کے دوران جاپان میں بیروزگار افراد کی شرح 2.8 فیصد رہی جو 23 سال کی کم ترین سطح ہے۔

یہ صورتحال مضبوط ملکی معیشت اور فروغ پذیر اقتصادیات کی جانب واضح اشارہ ہے تاہم اس صورتحال نے کار و باری اداروں بالخصوص کمپنیوں کو پریشان کردیا ہے کیونکہ انھیں اپنی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور کاروباری سرگرمیوں میں توسیع کیلئے افرادی قوت دستیاب نہیں۔۔#/s#

مزید : کامرس


loading...