ریفنڈز کی فوری ادائیگی کے احکامات معیشت کیلئے خوش آئندہیں: پیاف

ریفنڈز کی فوری ادائیگی کے احکامات معیشت کیلئے خوش آئندہیں: پیاف

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے وزیراعظم کے ٹریڈ پیکج میں ترامیم اور وزارت تجارت کی جانب سے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کو برآمد کنندگان کے رکے ہوئے ریفنڈز کی فوری ادائیگی کے احکامات کو ملکی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدکنندگان سرمائے کی کمی کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں جس کا لازمی اثر ملکی برآمد ات میں کمی کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔ ترمیمی پیکج سے گرتی ہوئی برآمدات کو سہارا ملے گا اور برآمدکنندگان کو ان کے رکے ہوئے ریفنڈ ز کی فوری ادائیگی سے ملکی مصنوعات بیرون ملک برآمد کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا باعث بنیں گے ۔ چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اورخواجہ شاہزیب اکرم کے ہمرہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پچھلے تین سالوں سے بے پناہ مشکلات کا شکار ہیں۔ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی کو دور کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے ریفنڈزکی ادائیگیاں بہت ضروری ہیں۔وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ اشیاء کی پیداواری لاگت میں کمی سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ بڑھنے سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو۔ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ کو کنٹرول نہ کیاگیا تو حکومتی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھے گا جو معاشی صورتحال کیلئے نقصان دہ ہے۔

مزید : کامرس


loading...