حارث سٹیل فراڈ کیس میں ملزم حارث افضل کا اعتراف جرم

حارث سٹیل فراڈ کیس میں ملزم حارث افضل کا اعتراف جرم

لاہور(پ ر)دی بینک آف پنجاب کے سب سے بڑے فراڈ کیس (حارث سٹیل) میں ملوث ملزم حارث افضل نے احتساب عدالت نمبر4 مورخہ 11 اکتوبر 2017 کو مقدمہ نمبر ACR.No.22/16 اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنا دی ہے۔ معزز عدالت نے ملزم کو اڑھائی سال قید اور تقریباََ 55 کروڑ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔ اس تمام معاملے میں دی بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان صاحب اور نیب کے متعلقہ افسران کی دن رات انتھک محنت رنگ لائی اور انصاف کا بول بالا ہوا۔ یہ آئندہ لوگوں کے لیے ایک مشعل راہ ثابت ہوگی اور معاشرے سے برائی کا خاتمہ ہوگا اس سلسلے میں نیب اور دی بینک آف پنجاب کے اہلکاران ستائش کے مستحق ہیں۔

مزید : کامرس


loading...