ٹی ڈیپ انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن کے حصول میں کاروباری برادری کی مدد کرے: لاہور چیمبر

ٹی ڈیپ انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن کے حصول میں کاروباری برادری کی مدد کرے: لاہور ...

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے ٹی ڈیپ پر زور دیا ہے کہ وہ برآمدات کے فروغ کے لیے مختلف اقسام کی بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے حصول میں کاروباری برادری کی مدد کرے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ یورپین مارکیٹ پر غلبہ پانے کے لیے انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن ضروری ہے لیکن بہت زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے تمام کاروبار اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی برآمدات کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کی اس سلسلے میں مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے ، ملک اس صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ملکی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے متعارف کرانے کے لیے حکمت عملی وضع کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈیپ نہ صرف بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے حصول بلکہ تجارتی میلوں اور نمائشوں کے انعقاد میں بھی کاروباری برادری کی مدد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ویلیوایڈیشن، نئی منڈیوں کی تلاش پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

مزید : کامرس


loading...