کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں 107پوائنٹس کی کمی
کراچی ( آن لائن )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں 107پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق بد ھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 107پوائنٹس کی کمی کے بعد 40ہزار 503پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران 5کروڑ 27لاکھ 49ہزار 290شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 4ارب 27کروڑ99لاکھ 52ہزار 827روپے تھی۔