دھان کے کاشتکار مڈھوں کی تلفی کے لئے انہیں آگ لگانے سے گریزکریں، محکمہ زراعت

دھان کے کاشتکار مڈھوں کی تلفی کے لئے انہیں آگ لگانے سے گریزکریں، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار مڈھوں کی تلفی کے لئے انہیں آگ لگانے سے گریزکریں، دھان کے کاشتکار فصل کی کٹائی کے بعد مڈھوں کی تلفی کے لئے انہیں آگ لگانے سے گریز کریں اس اقدام سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو درجہ حرارت بڑھنے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے ،ترجمان نے مزید کہا کہ مڈھوں کی تلفی کے لئے گہرا ہل چلائیں اور دھان کے کاشتکار روٹا ویٹر یاڈسک ہیرو کے استعمال سے دھان کے مڈھوں کو زمین میں ملا ئیں جس سے زمین کی زرخیزی بڑھتی ہے،مڈھوں کو آگ لگانے سے نہ صرف زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے بلکہ فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتاہے اور آگ لگانے سے فضا میں یہ دھواں سموگ کی شکل اختیار کرلیتا ہے جو ٹریفک حادثات اور انسانی زندگیوں کا ضیا ع کا باعث بنتا ہے۔
اور فضائی آلودگی میں اضافہ سے کئی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں ، دھان کے کاشتکار وں سے گذارش ہے کہ مڈھوں کوآگ نہ لگائیں.۔#/s#
*****

مزید :

کامرس -