بجلی کی پیدوار کی بہتری کیلئے الیکٹرک سٹی پالیسی کا منصوبہ تیار
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں بجلی کی پیدوار کے شعبے اور انرجی مکس کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے نیشنل الیکڑک سٹی پالیسی بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے لیے مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی۔دستاویز کے مطابق نئی الیکڑک سٹی پالیسی اور الیکڑک سٹی پلان مییں ملک میں بجلی کی پیدوار کے لیے موجود وسائل کو بہتراور موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ نئے الیکڑک سٹی پلان میں تمام صوبائی حکومتوں اور سی سی آئی کی منظوری لی جائے گی۔اس سے قبل نیشنل پاور پالیسی میں صرف پاور سیکٹر کو آپریشنل کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ پاورپالیسی میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات شامل تھے ۔
تاہم جنریشن مکس کو اس میں زیادہ فوکس نہیں کیا گیا تھا۔ نئے الیکڑک سٹی پلان کے تحت تمام وسائل ملک میں موجود مختلف ذرائع کو وقتا فوقتا بہترین طر یقے سے بروئے کار لانا ہے اور بجلی کے نرخوں کے نظام کو مزید بہتر بناناہے۔۔#/s#