جی ای اور آئی ای سی میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا اعلان
لاہور(پ ر) ممتاز انجنئیرنگ کمپنی، امپیریل الیکٹریکل کمپنی(آئی ای سی) اور جی ای لائٹنگ نے اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد گھروں، ریٹیل،دفاتر اور ہسپتالوں سمے مختلف شعبوں میں انتہائی با کفایت اور موثر جی ای لائٹنگ خوبیوں کی نشاندہی اور فراہمی کے لیے ایک چینل پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔آئی ای سی کے ساتھ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصدمسلمہ مارکیٹ اہلیت کے حامل مقامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے جامع سلوشنز کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں اپنی موجودگی کو وسیع کرنا اور صارفین تک پہنچنے کے لیے ایک موثر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔پچھلے چند سالوں میں لائٹنگ انڈسٹری ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی ہے۔اب وہ سادہ ڈسپوزایبل کموڈیٹی کے طور پر پراڈکٹ کی سپلائی سے ہٹ کر حقیقی معنوں میں انرجی ایفی شینسی پارٹنر بنتے ہوئے، کسٹمرز کو گرانقدر سلوشنز فراہم کر رہی ہے۔دیرپا جی ای ٹیکنالوجی، ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹمز کو ایک طویل المدت سرمایہ کاری بناتی ہے۔ایل ای ڈی لائٹنگ سلوشنز، روائتی سلوشنز کے مقابلے میں زیادہ دیر تک چلتے ہیں اور بجلی اور مینٹی نینس کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کرتے ہیں جس سے لاگت بہت زیادہ حد تک متوازن ہو جاتی ہے۔اسی وجہ سے ایل ای ڈی لائٹنگ سلوشنز ریٹیل، آفس، ہسپتالوں،سڑکوں اور آؤٹ ڈور لائٹنگ کے لیے بڑے پیمانے پر اختیا کیے جا رہے ہیں۔امپیریل الیکٹرک کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر، طاہر رحمان نے کہا کہ " جی ای لائٹنگ ،سلوشنز کی ایک وسیع رینج فراہم کرتی ہے جس سے ملک میں ہمارے آپریشنز میں مدد ملتی ہے۔
ایل ای ڈی لائٹنگ میں کمپنی کا استحکام، جو انرجی ا یفی شینسی اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک دیرپا پارٹنر بننے کے لیے ہمارے ویژن کے مطابق ہے۔ہمارا ریکارڈ ہے کہ ہم نے دنیا کے بعض ممتاز مینو فیکچررز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، ان کی نمائندگی کی ہے اور جی کے ساتھ ہماری شراکت داری، دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل صنعتی ادارے کے ساتھ ہمارے کاروباری تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی" ۔
جی ای کے ایل ای ڈی سلوشنز بجلی بچاتے ہیں اور یہ لیڈ اور مرکری سے بھی پاک ہیں جس سے ماحولیاتی تحفظ میں مدد ملتی ہے جی ای کی جدید ترین لائٹنگ پراڈکٹ رینج میں50 فیصد تک بجلی کی لاگت میں کمی کی صلاحیت ہے۔اس کے علاوہ ان کی کام کرنے کی عمر50 ہزار گھنٹے ہے۔اس سے مینٹی نینس اور متعلقہ لاگت کم سے کم ہو جاتی ہے اوریہ بہت کم درجہ ء حرارت پر کام کرتی ہیں۔