شیخ محمود الہٰی ایف پی سی سی آئی ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نامزد

شیخ محمود الہٰی ایف پی سی سی آئی ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی ڈسٹری ...

لاہور(کامرس رپورٹر)غیر رجسٹرڈ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو ایف پی سی سی آئی کی ریجنل اسٹینڈنگ سے ہٹا کرڈی جی ٹی او میں رجسٹرڈ تنظیم آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی رجسٹرڈ کے صدر پنجاب شیخ محمود الہٰی کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نامزد کر دیا گیا اس ضمن میں ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا کہ شیخ محمود الہٰی پنجاب ریجن سے اپنے عہدیداروں کو منتخب کرکے انکے رابطہ نمبر اور دیگر معلومات فیڈریشن آفس میں جمع کروائیں۔ شیخ محمود الہٰی نے ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ جلد ہی آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن "رجسٹرڈ "کا وفد ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک سے ملاقات بھی کرے گا۔بعدازاں آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں عبدالہادی خان ، علی حیدر، ملک تیمور اعوان اور فرحان ایاز نے شیخ محمود الہٰی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امر و عہد کا اظہار کیا ہے کہ اب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے پنجاب کی سطح کے تمام مسائل فیڈریشن کی سرپرستی میں انتظامیہ سے مل کرحل کئے جائیں گے اورڈسٹری بیوٹرز کی عزت اور تقریم میں اضافہ کریں گے

مزید : کامرس


loading...