ایس ای ڈی پنجاب کی شراکت سے 5ہزار سینٹر مکمل ہوگئے: پلان انٹرنیشنل

ایس ای ڈی پنجاب کی شراکت سے 5ہزار سینٹر مکمل ہوگئے: پلان انٹرنیشنل

لاہور(پ ر)پلان انٹرنیشنل کے لیے یہ عمل باعث مسُرت ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ((ایس ای ڈی)حکومت پنجاب کی شراکت سے Education) (Early childhood کا حصہ ہے اس شرکت داری کے توسط سے 5000 سینٹر پایا تکمیل تک پہنچے ہیں جس کے نتیجے میں ہر سال 125000 سے زائد بچے تعلیم سے مستفید ہونگے ۔ اس اقدام کا اعلان ای سی ای ٹیچر گائیڈ کی افتتا حی تقریب میں کیاگیا ۔ اس ضمن میں صوبہ پنجاب میں پلان انٹرنیشنل پاکستان نے قائداعظم اکیڈمی فار ایجویشنل ڈویلپمنٹ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب کے ہمراہ ای سی ای ٹیچر گائیڈ کی تشکیل بھی کی ہے ۔اس گائیڈ کے ذریعے ٹیچر اور کیٹر گورنر کی استعداد کار میں اضافہ ممکن بنایا جا رہا ہے اس کے پیشِ نظر پلان انٹرنیشنل پاکستان نے قائداعظم اکیڈمی فار ایجویشنل ڈویلپمنٹ کو اس گائیڈ کی دس ہزار کاپیاں فراہم کی ہیں تاکہ ٹیچر کی تربیت اور 2017 کے دوران پانچ ہزار ای سی ای سینٹر ز کے اقدام کوتقویت مل سکے ۔افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پلان انٹرنیشنل پاکستان کے کنٹری ڈریکٹر عمران یوسف شامی نے کہا " میں یہ علان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پلان پاکستان 5000 ہزارای سی ای سینٹرز اور چھے ہزار ای سی ای گائیڈ ز کے زریعے حکومت کی معاونت کے لیے پُر عزم ہے ۔ تقریب کے چیف گیسٹ ،منسٹر ایجوکیشن پنجاب رانا مشہود نے کہا ہم پلان انٹرنشنل پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ 2002 سے اب تک اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ECE پالیسی برائے پنجاب بنانے میں خاطر خوا ہ معاونت کی ہے علاوہ ازیں انہوں نے چکوال ،مانسہرہ،وہاڑی،اور اسلام آباد کے اضلاع میں ECCD پروگرامز کو بطریق احسن ممکن بنایا ہے۔

علاوہ ازیں پلان انٹرنیشنل پاکستان کے لرننگ ایڈوائز نے کہا کہ aid-e-Azam Acadamy For Educational Development (QAED) کو حال ہی میں تشکیل دی گئی ای سی ای گائیڈ کے زریعے پنجاب بھر کے اضلاع میں 99 خواتین،64 مردوں پر مشتمل 163 ماسٹر ٹرینر کی شراکت میں معاونت فراہم کی ہے۔ 2016 کے دوران پلان انٹرنشنل پاکستان نے ضلعی حکومت مظفرگڑھ کے ساتھ پبلک پرائیو یٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک معائدہ کیا تاکہ 100 ECCD سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا سکے اس معاہدے کے تحت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زمہ داری تھی کہ ای سی سی ڈی سینٹر کے لیے کمروں کی تعمیر اور کئر گورن اسکول منجمنٹ ایس ایم سینٹر کے فنڈ میں موجود نان سیلری بجٹ سے وظائف کی ادائیگی کو ممکن بنائے جب کہ ٹیچر اور کیر گورن کی تربیت ،کمروں کی بحالی،ٹیچع گائیڈ کی پرنٹنگ اور کمیونٹی موبالائزیشن کی زمہ داری پلان پاکستان نے ادا کی ۔

مزید : کامرس


loading...