2 ماہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمد میں26 فیصد کمی

2 ماہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمد میں26 فیصد کمی

فیصل آباد (آن لائن) رواں مالی سال2017-18 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات میں26 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران پنکھوں کی برآمدات کا حجم 3.882 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران 5.286 ملین ڈالر تھا۔ اس طرح جولائی اور اگست 2016کے مقابلہ میں جولائی و اگست 2017 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی قومی برآمدات میں 26.56 فیصد ( 1.404 ملین ڈالر) کمی ریکارڈ کی گئی۔

۔#/s#

مزید : کامرس


loading...