تاجروں کے مسائل حل کرانے میں اسلام آباد چیمبر سے تعاون کرینگے ؒ سید ظفر علی شاہ

تاجروں کے مسائل حل کرانے میں اسلام آباد چیمبر سے تعاون کرینگے ؒ سید ظفر علی ...

اسلام آباد (آن لائن) سابق سنیٹر سید ظفر علی شاہ، ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل، سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی پرویز، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عبدالرؤف عالم، سند ھ اسمبلی کی رکن یاسمین لاڑی، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سابق سینئر نائب چیئرمین عارف جیوا ، پیرزاداہ راحت قدوسی اور فیڈریشن کے احمدچنائے ، خواجہ علی اور مزمل صابری نے اسلام آبا د چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سنیٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ تاجر وصنعتکار برادری معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اورکاروبار کو درپیش اہم مسائل حل کرانے میں چیمبر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے اہم مسائل کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھانے کیلئے وہ اپنا کردار ادا کریں گے تا کہ مشکلات دور ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ تاجروں وصنعتکاروں کوکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں متعدد مشکلات درپیش ہیں جس وجہ سے معیشت اپنی اصل صلاحیت کے مطابق ترقی نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ سازگار پالیسیاں تشکیل دے کر ہی ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو تیز رفتار ترقی کے راستے پر ڈالا جا سکے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحیدنے کہا کہ ورلڈ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے میکرواکنامک ڈسپلن اور ادائیگیوں کے توازن کے بارے میں بعض تحفظات کا اظہار کیا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان کی معیشت کو متعدد مسائل کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات صلاحیت کے مطابق ترقی نہیں کر پا رہی ہیں جس وجہ سے خطے کے دوسرے ممالک برآمدات کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی جگہ لے رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کیلئے سازگارحالات پیدا کر کے ہی برآمدات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر برآمدات سمیت معیشت کو درپیش دیگر اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے نجی شعبے کی مشاورت سے ضروری اصلاحات لائے اور سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تا کہ ملک مشکلات سے نکل کر بہتری کی طرف گامزن ہو سکے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نویداور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا کہ مقامی تاجر برادری کے زیادہ تر مسائل سی ڈی اے اور ایف بی آر سے تعلق رکھتے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ ادارے مسائل حل کرنے میں چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جس سے علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ ۔#/s#

مزید : کامرس


loading...