امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

نیویارک (آن لائن)امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سعودی عرب اور اوپیک کے دیگر رکن ملکوں کی جانب سے نومبر سے تیل کی پیداوار اور برآمد میں کمی کی یقین دہانی ہے۔ نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.06 ڈالر (1.9 فیصد) بڑھ کر 56.85 ڈالر فی بیرل رہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.42 ڈالر (2.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 51 ڈالر فی بیرل طے پائے۔۔#/s#

مزید : کامرس


loading...