اپٹپما فیصل آباد ریجن کے چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس سے مذاکرات کامیاب ‘ آج ہونے والی ہڑتال موخر
فیصل آباد(بیورورپورٹ) ریجنل ٹیکس آفس کی درخواست پر اپٹپما فیصل آباد ریجن کی چوہدری حبیب احمد گجر اور انجینئر حافظ احتشام جاوید پر مشتمل دو رکنی کمیٹی نے چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد سے مذاکرات کئے جو کامیاب رہے۔ اپٹپما کے آر ٹی او آفس سے متعلقہ لوکل سطح کے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں اور ٹیکسٹائل ادارے سے سیلز ٹیکس 38-A اور 40-B اُٹھا لی گئی ہے بلکہ آر ٹی اونے وعدہ کیا ہے کہ آئیندہ کسی بھی ٹیکسٹائل پروسیسنگ ادارے پر 38-A اور 40-B کا اطلاق نہیں ہوگا ۔ لہٰذ ا اپٹپما نے ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کی درخواست پر تمام تاجر کلاتھ جماعتوں اور اپٹپما کے ریجنل آفس کراچی ، لاہور اور گجرانوالہ سے مشاورت کے بعد بروز بدھ مورخہ11 اکتوبر 2017 کو ہونے والی ہڑتال کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI)کے صدر زبیر طفیل کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ وزیراعظم پاکستان سے بروز جمعرات مورخہ 12 اکتوبر 2017کو طے پائی ہے جس میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ سیلز ٹیکس کلازز 38-A اور 40-B کے علاوہ GIDC کے مسائل بھی زیرِغور آئیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم جملہ تاجر برادری ، خاص طورپر فیصل آباد چیمبر آف کامرس ، پاور لومز اور سائزنگ ایسوسی ایشنز ، انجمن تاجران کلاتھ بورڈ سٹی و اتحاد اور یارن ایسوسی ایشن کے نہایت مشکور ہیں کہ وہ اس کڑے وقت میں ہمارے ساتھ رہے۔ہم تمام میڈیا الیکٹرانکس و پرنٹ کے بھی نہایت مشکور ہیں کہ وہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ رہے اور ہماری آواز بن کر ایوانِ بالامیں گونجے۔