راولپنڈی چیمبر کے وفد کی ایف بی آرچیئر مین سے ملاقات

راولپنڈی چیمبر کے وفد کی ایف بی آرچیئر مین سے ملاقات

راولپنڈی (کامرس ڈیسک )ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانا ایف بی آر کی اولین ترجیح ہے ا یف بی آر بزنس کمیونٹی کے ساتھ پارٹنرشپ پر یقین رکھتا ہے ٹیکسوں کی وصولی اور قوانین میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ایف بی آر کے چیئر مین طارق محمود پاشا نے اسلام آباد میں راولپنڈی چیمبر کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں صدر راولپنڈی چیمبر زاہد لطیف خان، نائب صدر خالد فاروق قاضی ، گروپ لیڈر سہیل الطاف اور سابق صدر اسد مشہدی شامل تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر نے کہا کہ میں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تاجروں کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آ جایا جائے اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ہم کاروباری برادری کے ساتھ ویسا ہی مضبوط رشتہ استوار کرنا چاہتے ہیں جیسا وہ آپس میں رکھتے ہیں انہوں نے راولپنڈی چیمبر کے نومنتخب عہدے داران صدر زاہد لطیف خان ، سینئر نائب صدر ناصر مرزااور نائب صدر خالد فاروق قاضی کوعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ انہوں نے صدر زاہد لطیف۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدرزاہد لطیف خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت موجودہ ٹیکس کنندگان پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے تاجر برادری ٹیکسوں کے خلاف نہیں ہے تاہم ٹیکس وصولی کے نا م پر انہیں ہراساں نہ کیا جائے انہوں نے تجویز دی کہ تاجربرادری کو ایسی مراعات دی جائیں جن کو دیکھ کر لوگ رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں آئیں اور فائلر بنیں

مزید : کامرس


loading...