ایشیاکپ ہاکی : پاکستان کا بنگلہ دیش کو 7گول داغ کر فاتحانہ آغاز

ایشیاکپ ہاکی : پاکستان کا بنگلہ دیش کو 7گول داغ کر فاتحانہ آغاز

ڈھاکا(نیٹ نیوز)پاکستان نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کامیاب آغاز کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو سات گول سے شکست دے دی۔میزبان ٹیم کوئی گول نہ کرسکی ۔بھارت نے جاپان کو 5-1سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے ابو بکر محمود نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک کی جبکہ دو گول عماد بٹ اور دو ارسلان قادر نے اسکور کیے۔پاکستان نے میچ میں 9 پنالٹی کارنرز حاصل کیے جس میں سے تین پر گو ل کیے۔پاکستان کو پہلے پینالٹی کارنر پہلی ہی ہاف میں مل گیا تاہم بنگلہ دیشی کیپر عاصم گوپے اس کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔دوسرے کوارٹر میں پاکستان کو ایک اور پینالٹی کارنر لیکن گرین شرٹس اس سے بھی فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کو فوری ایک اور پینالٹی کارنر ملا لیکن اس مرتبہ ابو محمود کی ڈریگ فلک کو بنگلہ دیشی گول کیپر نہ روک سکے۔دوسرے ہاف میں بھی پاکستان کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستان نے اپنی سبقت برقرار رکھی۔میچ کے اختتامی مراحل میں بنگلہ دیش نے گول کرنے کی کوششیں تیز کردیں تاہم بال کا کنٹرول پاکستان نے اپنے پاس ہی رکھا اور گولز اسکور کرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔پاکستان کا اگلا مقابلہ جاپان سے 13 اکتوبر کو ہوگا جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم ہندوستان کیخلاف میدان میں اترے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...