آسٹریلوی ٹیم کی بس پر حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

آسٹریلوی ٹیم کی بس پر حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوہاٹی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی بھارت کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست میزبان ٹیم کے شائقین کو ہضم نہ ہو سکی اور کینگروز ٹیم کی بس پر پتھراؤ کیا تاہم کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا، بھارتی پولیس نے حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں اور آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ بھی کر دیا۔ بھارت کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر پھینکے جانے کے واقعے کے بعد بھارتی کھیلوں کے وزیر راجیا وردھن راٹھور نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔