دیپیکا پڈوکون کا دماغی صحت عامہ سنٹر کا دورہ
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے دماغی صحت کے عالمی دن پر ہیلتھ کیئر سنٹر کا دورہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے دماغی صحت کے عالمی دن پر گزشتہ روز(منگل) بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا کے شہر دوانگری میں ہیلتھ کیئر سنٹر کا دورہ کیا اور لوگوں میں ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو ڈپریشن سے نجات میں مدد کے لئے ڈاکٹروں اور وہاں پر موجود اراکین سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈپریشن کے دور سے گزر چکی ہیں لیکن میرا نہیں خیال کہ میں یہ کہہ سکتی وہں کہ میں نے ڈپریشن پر قابو پا لیا ہے بلکہ مجھے ہمیشہ ڈپریشن میں دوبارہ مبتلا ہوجانے کا خوف رہتا ہے۔اداکارہ کی فلم ’’پدماوتی ‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔