فیفا نے ورلڈ کپ ٹرافی لاہور بھجوانے سے بھی انکار کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ ٹرافی لاہور بھجوانے سے بھی انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی کے بعد ایک اور دھچکا ،فیفا نے ورلڈ کپ ٹرافی کو لاہور بھجوانے سے انکار کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ فیفا کی ٹرافی 3 فروری کو لاہور آنا تھی لیکن فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کے بعد ٹرافی کو لاہور بھجوانے سے انکار کردیا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فیڈریشن پر قبضے کی کوشش کے نتیجے میں پہلے ہی پاکستان کی رکنیت پر سوالیہ نشان لگایا گیاتھا لیکن فیڈریشن کی مکمل بحالی کے معاملے پر مایوسی کے بعد اب نا صرف پاکستان کی فیفا میں رکنیت معطل کر دی گئی ہے بلکہ 3فروری کو ٹرافی کی لاہور آمد کو بھی موخر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے پاکستان کے سافٹ امیج کیلئے ورلڈ کپ ٹرافی لاہور لانے پر فیفا کو آمادہ کیا تھا یہ ٹرافی بھارت کے بجائے پاکستان لائی جانا تھی لیکن پاکستان میں فیڈریشن پر حکومتی قبضے کے نتیجے میں لگنے والی پابندیوں کے بعد اب یہ ٹرافی لاہور نہیں آئے گی فیفا کے مطابق یہ ٹرافی فیڈریشن کی ممبر شپ معطلی کے باعث روکی گئی ہے اگر فروری 2018 تک ممبر شپ بحال ہوتی ہے ،تو ٹرافی کی رونمائی لاہور میں ہو جائے گی۔

B