ایشیاہاکی کپ ، قومی کھلاڑی ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پرپیسے ادھارمانگنے لگے

ایشیاہاکی کپ ، قومی کھلاڑی ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پرپیسے ادھارمانگنے لگے

ڈھاکہ (نیٹ نیوز )ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تین روز گزرنے کے باوجود ڈیلی الاؤنس سے محروم ہیں اور ادھار مانگ کرگزارا کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی دورے پر ایک کھلاڑی کا ڈیلی الاؤنس 100 ڈالر ہے جب کہمنیجر اور کوچز کو 150 ڈالر ملتے ہیں لیکن تین روز گزر گئے نہ کھلاڑیوں کو پیسے ملے نہ منیجر اور کوچز کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے جس کی وجہ سے کھلاڑی صرف ہوٹل اور گراؤنڈ تک محدود ہیں۔پی ایچ ایف نے روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو یقین دلایا تھا کہ بنگلادیش پہنچتے ہی پیسے ان کے اکاؤنٹ میں آجائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیسے بھجوانے میں تاخیر ہوگئی ہے تاہم ایک دو روز میں پیسے انہیں مل جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...