یوگی ادیتہ کا بابری مسجد کے قریب ’’رام ‘‘کا100میٹر اونچا مجسمہ بنانے کا فیصلہ

یوگی ادیتہ کا بابری مسجد کے قریب ’’رام ‘‘کا100میٹر اونچا مجسمہ بنانے کا ...
یوگی ادیتہ کا بابری مسجد کے قریب ’’رام ‘‘کا100میٹر اونچا مجسمہ بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتہ نے تاج محل کو سیاحتی مقامات کی فہرست سے نکالنے کے بعد بابری مسجد کے قریب اپنے دیوتا’’رام ‘‘کا 100 میٹر اونچا مجسمہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبہ ریاستی گورنر کے پاس جمع کرا دیا ہے۔

ترکی، وال سٹریٹ کی خاتون رپورٹر کو 25 ماہ قید کی سزا
بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادیتہ نے رام کا مجسمہ بنانے کا منصوبہ ریاستی گورنر کے پاس جمع کرایا اور اس سے بھی آگاہ کیا کہ18 اکتوبر کو ہولی کی تقریب ایودھیا میں بابری مسجد کے قریب مجوزہ رام مندر کی جگہ پر بنائی جائیں گی۔ یوگی نے اپنے دستاویزات میں گورنر کو تجویز دی کہ رام کا 100 میٹر اونچا مجسمہ بابری مسجد کے قریب ساریوندی کنارے تعمیر کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یوگی ادیتہ مسلم دشمنی میں تاج محل کا نام سیاحتی مقامات کی فہرست سے نکال چکے ہیں۔جبکہ ہندو بنیاد پرستوں کا موقف ہے کہ تاج محل مغل بادشاہ نے نہیں بنایا۔ یہ مندر تھا اور اسے مغل بادشاہ کو تحفے میں دیا گیا تھا۔