ورون دھون کی نئی فلم جڑواں ٹو ان کامیاب ترین فلموں میں شامل
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے نوجوان اداکاری ورون دھون کی نئی فلم جڑواں ٹو ان کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔ معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون ہٹ پر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں اور ان کا شمار اب ان چند اداکاروں میں ہونے لگا جو فلمی کریئر کے ابتدا میں ہی عروج پر ہیں جب کہ نوجوان اداکار کی اب تک کوئی بھی فلم فلاپ نہیں ہوئی ۔
ہدایت کار کرن جوہر کی فلماسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیریئر کا آغاز کرنے والے ورون دھون کی پہلی فلم ہی کامیاب ثابت ہوئی اور یوں وہ ہدایت کاروں کی نگاہ کا مرکز بن گئے اورجیسے جیسے وہ آگے بڑھتے گئے ان کی کامیابی کا سلسلہ بھی مزید بڑھتا گیا۔