عظیم باکسر محمد علی کی اہلیہ کی پہلی بار پاکستان آمد

عظیم باکسر محمد علی کی اہلیہ کی پہلی بار پاکستان آمد
 عظیم باکسر محمد علی کی اہلیہ کی پہلی بار پاکستان آمد

  


اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک ) عظیم باکسر محمد علی کلے کی اہلیہ کلیلہ کماچو علی کا پہلی بار پاکستان کے دورہ پر اسلام اباد پہنچ گئیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کلیلہ کماچو کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں پہلی مرتبہ آئی ہیں لیکن اب آتی جاتی رہیں گی کیونکہ انکوپاکستان ملک اور یہاں کے لوگ کافی پسند ہیں۔ محمد علی کلے کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انکے شوہر اور بیٹی کئی بار پاکستان آچکے ہیں تاہم انکو یہاں کے کھانے بہت پسند تھے۔کلیلہ کماچو علی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا جو دنیا میں امیج ہے میں اسکو زائل کرنے کی کوشش کروں گی تاہم وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف رویہ کی مخالفت کرتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کیساتھ پیار محبت سے رہنا چئایے کیونکہ اس طرح سے ہی دنیا میں امن قائم ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...