ہالینڈ فٹبال ٹیم کے قائد ارجن روبن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہالینڈ فٹبال ٹیم کے قائد ارجن روبن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
 ہالینڈ فٹبال ٹیم کے قائد ارجن روبن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

  


ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز) ہالینڈ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز فٹ بالر ارجن روبن نے ٹیم کی آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ تک رسائی میں ناکامی کے فوراً بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ہالینڈ نے آخری میچ میں سویڈن کو شکست دی تاہم اس کے باوجود وہ پلے آف میں جگہ نہ بنا سکی۔ ارجن روبن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ ٹیم کی قیادت میرے لئے باعث اعزاز ہے، کیریئر کے دوران ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور ہالینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے حکام کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...