ٹیسٹ رینکنگ ، اظہر علی نمبر8سے 10 پر پہنچ گئے

ٹیسٹ رینکنگ ، اظہر علی نمبر8سے 10 پر پہنچ گئے

دبئی(نیٹ نیوز) سری لنکا سے دو ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں جبکہ اظہر علی آٹھویں پوزیشن سے رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ تاہم اسد شفیق سری لنکا کے خلاف اچھی پارفارمنس کی وجہ سے 35 ویں سے 28 ویں اور سرفراز احمد 33 ویں سے 32 ویں پوزیشن کی رینکنگ پر آگئے ہیں۔ جبکہ حارث سہیل جن کی سلیکشن پر بڑی تنقید کی گئی تھی اپنی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی وجہ سے باؤلنگ میں 118 ویں پوزیشن سے 83 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی نے یہ رینکنگ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے مابہین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے بعد جاری کی ہے۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ بدستور پوزیشن پر انگلینڈ کے جو روٹس دوسری اور ولیمسن تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بھارت کے معروف کرکٹر و ہرات کوہلی بھی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہیں۔ وہ بیٹنگ کی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ باؤلنگ مین انگلینڈ کے جے اینڈرسن پہلی بھارت کے جدیجہ دوسری اور جنوبی افریقہ کے رباوہ اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ وہاب ریاض نے دوسری ٹیسٹ مین سری لنکا کے خلاف اچھی باؤلنگ کی وجہ سے ایک درجے ترقی کرتے ہوئے 24 ویں پوزیشن حاصل کی ہے بھارت ٹیسٹ کی بہترین ۔ جنوبی افریقہ دوسرے انگلینڈ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے ، آسٹریلیاں پانچویں، سری لنکا چھٹے ، پاکستان ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...