کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی،عائشہ صنم خان

کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی،عائشہ صنم خان
 کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی،عائشہ صنم خان

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عائشہ صنم خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی میں اپنی شوبز انڈسڑی کیلئے ابھی بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں وہ وقت دور نہیں جب فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہوں گی ۔عائشہ صنم خان نے کہا کہ میں انڈسٹری کے لئے اس طرح کی مزید کاوشیں جاری رکھوں گی اور معیاری کام کرتا رہوں گی کوئی بھی فلم کسی ایک شخص کیوجہ سے کامیاب نہیں ہوتی بلکہ اس میں پوری ٹیم کا کردار ہوتا ہے ‘کسی بھی پراجیکٹ میں ڈائریکٹر ایک کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس میں صلاحیت ہو تو ٹیم کے ہر رکن سے اس کی صلاحیت کے مطابق کام لیا جا سکتا ہے جو کامیابی کا ضامن بنتا ہے۔

مزید : کلچر


loading...