صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب سپورٹس کمپلیکس کا دورہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز پنجاب سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت نے متعلقہ ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے اور کام کو بروقت ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ سپورٹس کمپلیکس پانچ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائیگا مذکورہ سپورٹس کمپلیکس وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پنجاب کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔