سین میں حقیقت کا رنگ بھرتے مقصود انور عرف جانو بابا زخمی

سین میں حقیقت کا رنگ بھرتے مقصود انور عرف جانو بابا زخمی
 سین میں حقیقت کا رنگ بھرتے مقصود انور عرف جانو بابا زخمی

  


لاہور(فلم رپورٹر) سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کا جنون سینئر اداکارمقصود انور عرف جانو بابا فلم ’’او رے صنم‘‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جانو بابا نے گزشتہ روز فلم’’او رے صنم‘‘کا ایک فائٹ سین عکسبند کروانا تھا ڈائریکٹر نے ان کو کہا کہ یہ سین ڈپلیکیٹ کرے گا جس پر اداکار نے کہا کہ میں یہ سین خود کرنا چاہتا تاکہ اس میں حقیقت کا رنگ نظر آئے جس پر ڈائریکٹر نے ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کی خواہش مان لی ابھی سین کا آغاز ہی ہوا تھا کہ جانو بابا میز سے ٹکرا گئے ۔

اور ان کو سر اور بازوؤں پر شدیدچوٹ لگی لیکن تکلیف کی پرواہ کئے بغیر مقصود انور عرف جانو بابا نے اپنا سین عکسبند کروایا ۔

موقع پر موجود یونٹ کے تمام اراکین نے ان کے جذبہ کو بے حد سراہا اور انہیں داد دی۔یاد رہے کہ جانو بابا کا شمار چند جنونی فنکاروں میں ہوتا ہے جو کسی بھی حد سے گذرنے کی ہمت اور حوصلہ دونوں رکھتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...