قائداعظم ٹرافی ،ایچ بی ایل نے لاہور ریجن وائٹ کی ٹیم کو2 9رنز سے ہرا دیا

قائداعظم ٹرافی ،ایچ بی ایل نے لاہور ریجن وائٹ کی ٹیم کو2 9رنز سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قائداعظم ٹرافی2017-18ء راؤنڈ تھری میں کھیلے جانیوالے میچز کے تیسرے روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا راولپنڈی ریجن اور پی ٹی وی کا میچ دلچسپ مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ راولپنڈی ریجن کی پہلی اننگز 251 رنز کے جواب میں پی ٹی وی نے 257رنز بنائے تھے جس میں تیمور خان کے 73رنز ناٹ آؤٹ تھے۔ راولپنڈی ریجن نے دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک آٹھ کھلاریوں کے نقصان پر 265رنز بنائے ہیں۔ بابر آغا 65رنز ناٹ آؤٹ پر کھیل رہے ہیں اب دیکھنا ہے کہ راولپنڈی ریجن کی ٹیم پی ٹی وی کے لئے کتنا ٹارگٹ سیٹ کرتی ہے۔ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں یو بی ایل نے فاٹا ریجن کو ایک اننگز اور 130رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ہے جبکہ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور پر ایچ بی ایل نے لاہور ریجن وائٹ کی ٹیم کو29رنز سے ہرا دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...