ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے،عینی طاہرہ

ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے،عینی طاہرہ
ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے،عینی طاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے روایتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔ انہوں نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے میرے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہو رہے ہیں اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔
عینی طاہرہ نے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔

مزید :

کلچر -