اعصام الحق شنگھائی ماسٹرز مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں آج ان ایکشن
شنگھائی (نیٹ نیوز) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں آج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور میٹکوسکی کو کروشیا کے ایون ڈوڈگ اور ان کے اسپینش جوڑی دار مارسیل گرانولرز کا چیلنج درپیش ہو گا۔دوسری جانب ثام قیوری، جائلز سیمن، گریگور دیمتروف اور الیگزینڈر زیوریف مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکن کھلاڑی ثام قیوری نے ہم وطن کھلاڑی ٹائی فوئے کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں لکسمبرگ کے جائلز سیمن نے ڈیوڈ گوفن کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، گریگور دیمتروف بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے امریکہ کے ہریسن کو شکست فاش سے دوچار کیا، جرمن کھلاڑی الیگزینڈر بدینی کے خلاف فتح یاب قرار پائے، بدینی دوران میچ انجری کا شکار ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔